Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ڈین کی شکایت پر توہین مذہب پر بنائی جانے والی کمیٹی کی سفارشات دبا لی گئیں

زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ برس اپریل میں ڈین ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین کی طرف سے سینئر پروفیسرز کے خلاف ایک درخواست دی گئی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ پروفیسر جاوید سلیانہ اور ڈاکٹر طاہر اشرف نے توہین صحابہ کی ہے اور فرقہ وارانہ اشتعال پھیلانے کی کوشش کی، اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جس پر اس وقت کے وائس چانسلر نے فوری طو ر پر ایک کمیٹی قائم کردی، جس میں سینئر پروفیسرز اور ڈین شامل تھے، جن میں کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف ڈین، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ڈین، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد( فزکس)ڈین، فیکلٹی آف سائنس اور پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈین، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن شامل تھے۔

ڈینز کی درج ذیل کمیٹی کا دوسرا اجلاس 30 اپریل کو طلب کرلیا گیا جس میں کمیٹی نے ڈاکٹر عمر فارق زین کے اسسٹنٹ شفیق سبحانی اور نائب قاصد مظہر حسین کے بیانات قلمبند کئے اور ان کی طرف سے جمع کروائے گئے بیان حلفی کابھی جائزہ لیا اور شفارشات مرتب کرلیں اور ان سفارشات کو فوری طور پر سینڈیکیٹ میں لیجانے کی بھی سفارش کی، جس کے بعد سے یہ معاملہ دبا دیا گیا۔

موجود وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر نے ایک ماہ میں دوبار سینڈیکیٹ منعقد کی مگر ہر بار اس آئیٹم کو ایجنڈے سے باہر کردیا گیا۔

کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران سماعت شکایت کنندہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، اب اس کیس کو بطور دباؤ کےلئے سینڈیکیٹ میں لیجانے سے بچایا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button