Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چیئرمین ایچ ای سی اور زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے درمیان رابطہ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی کے مسائل بارے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختیار احمد سے آن لائن بات چیت کی۔

آن لائن بات چیت میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے وہاڑی ، لودھراں اور لیہ کیمپس کے این او سی اور فنڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی چیئرمین ایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی، جبکہ لودھراں کیمپس کے لیے زمین کے حصول کے لیے حکومت پنجاب سے مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

اسی طرح بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کے پراجیکٹ مدت میں ایکسٹینشن کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقعہ پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سیل محمد فاروق ، ڈائریکٹر ڈاکٹربلال ، ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکٹر محمد حنیف ، بی زیڈیو سب کیمپس لودھراں ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر شاہد فرید بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button