Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو جلد مکمل کرنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کی خواہاں ہے۔

ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈنگ کی جارہی ہے، تعلیمی اداروں کی عمارات کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ اور جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

تعلیمی بلاک کی تعمیر میں علاقائی کلچر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔

تمام تعمیراتی پراجیکٹس کیلئے کمشنر آفس مکمل معاونت فراہم کررہا ہے۔

945 ملین روپے سے زائد لاگت سے انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارے کی تکمیل سے طالبعلموں کو نئی جہت ملے گی۔

جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضامن ہے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انجیئرنگ یونیورسٹی کے تعلیمی بلاک کی بلڈنگ مکمل کی جاچکی ہے، ایڈمن بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق ،اسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار، رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم عمر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button