Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : کنٹرولر آفس کےلئے جدید کمپیوٹر لیب کی منظوری، نتائج کی تیاری میں آسانی ہوگی۔ کنٹرولر امتحانات

کنٹرولر امتحانات دفتر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں الحاق شدہ کالجز کے امتحانی ودیگر معاملات حل کرنے کیلئے جدید طرز پر مشتمل کمپیوٹر لیب کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے منظوری دیدی ہے ۔

سنٹرل مارکنگ کی وجہ سے لیہ، مظفرگڑھ،کوٹ ادو و دیگر شہروں کے امتحانات کے رزلٹ میں تیزی آئی ہے، کورونا کی وجہ سے لیٹ امتحانات ہوئے مگر اب سیشن کے مطابق امتحانات لئے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات اور ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹکس(شعبہ شماریات) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ نے کیا ۔

طلباء وطالبات کے امتحانات بارے مزید بتایا کہ تمام داخلے میرٹ پر ہورہے ہیں، جسکی وجہ سے کرپشن پہلے سے کم ہوئی ہے اور شعبہ فارمیسی کے داخلے بھی دیگر شعبہ جات کی طرح آن لائن شروع کردیے گئے ہیں۔

ریگولر طلباء وطالبات کی ڈگریاں مکمل ہوچکی ہیں، اور ڈیلیور کی جارہی ہیں۔

شعبہ ایل ایل بی کے داخلے و نتائج سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق میرٹ پر کئے جائیں گے۔

مزید برآں ہر قسم کے امتحانات کیلئے رجسٹرار آفس کی رجسٹریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے لئے جائیں گے رجسٹریشن کے بناء کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں کیا جائیگا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے الحاق شدہ کالجز کے معاملات کے حل کیلئے کنٹرولر آفس میں جدید طرز پر کمپیوٹر لیب کی منظوری دیدی ہے ، اس پر وائس چانسلر کے شکر گزار ہیں۔

یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس گورنر پنجاب کے زیر صدارت 3 جنوری 2022 کو ہوگا ، جس میں اکیڈمک کونسل سٹیچو اور نئے قوانین منظور کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button