پرائیویٹ ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کے تبادلے مشروط طور پر کرنے کا فیصلہ
محکمہ سکولز نے نجی شعبے کو دیے گئے سکولوں کے اساتذہ کے بارے میں گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس کے مطابق پیف میں جانے والے سکول میں موجود اساتذہ کی ٹرانسفر مشروط طور پر ہو گی، جب تک سکول پیف کے نمائندے کے حوالے نہیں ہو گا، کوئی بھی ٹیچر اس سکول سے نہیں جا سکتا۔
اس کی تمام ذمہ داری سی ای اوز ڈی ای اوز پر ہو گی کوئی بھی ٹیچر متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سکول سے ریلف نہیں ہوگا، اور نہ ہی کسی سکول میں جوائین ہونے کی اجازت ہو گی، جن سکول میں ایس ٹی آر کے بغیر اساتذہ کی ٹرانسفر ہوئی ہے۔ وہ بھی نئے ٹیچر کے آ نے تک ہولڈپر ہوں گے۔
ریشنلایزیشن سے ٹیچر سکول میں آئے گا پھر متعلقہ ٹیچر کو جانے کی اجازت دی جائے گی، صرف اور صرف پروموشن اور گرین کیٹگری والے اساتذہ آرڈر آنے کے بعد فوراً ریلف ہو سکیں گے۔
سب سے پہلے پروموشن اور گرین کیٹگری والے اساتذہ کے آرڈر 19 ستمبر تک جاری کردیے جائیں گے، باقی اساتذہ کے آرڈر 21 یا 22 ستمبر تک جاری کیے جا سکتے ہیں۔