ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعزیتی اجلاس، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کی خدمات کو سراہا گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منصور کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔
اجلاس میں تمام فیکلٹی ممبران ،رجسٹرار خزانہ دار اور تمام افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فرخندہ منصور مرحومہ کی شخصیت بے حد ہمہ جہت اور ہمہ گیر تھی، ان کے معاصر اساتذہ میں اس لحاظ سے ان کا کوئی ہم پایہ نہیں تھا، ڈاکٹر فرخندہ بڑوں کا احترام اور توقیر بہت تھی، وہ مختصر مدت کے لئے ویمن یونیورسٹی آئیں اور سب کے دلوں میں گھر کر گئیں، آج ہم سب قابل تعزیت ہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔۔
رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے کہا کہ ڈاکٹر فرخندہ منصور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی علم کی تدریس میں گزاری، انہوں نے اپنی فیلڈ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
خزانہ دار ڈاکٹر سارہ مصدق نے کہا کہ ڈاکٹر فرخندہ نے اپنے مختصر دور میں اس یونیورسٹی کےلئے گران قد ر خدمات دیں، بیماری کے باوجود انہوں نے دفتری امور احسن طریقے سے سر انجام دئیے، وہ ملازمین کے لئے نرم گوشہ رکھتیں تھیں۔
ہم ان کے لئے دعاگو ہیں ان کی منزلیں آسان کرے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔