Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں تعزیتی اجلاس

ویمن یونیورسٹی ملتان میں پاکستان کے ممتاز مبلغ اسلام مصنف مدبر پروفیسر آف اسلامک سٹڈیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر باقر خان خاکوانی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ میں ممتاز پاکستان کے ممتاز مبلغ اسلام مصنف مدبر پروفیسر ڈاکٹر باقر خان خاکوانی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس وائس چانسلر و چیئرپرسن شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مرحوم کی علمی اور مذہبی خدمات کو سراہا گیا اور کہاگیا کہ ڈاکٹر باقر خاکوانی علوم اسلامیہ میں ایک سند کا درجہ رکھتے تھے ان کی کتب تحقیق کا سرمایہ ہیں ان کے سیکٹروں شاگرداس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلام کی خدمت کررہے ہیں، انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی میں بہترین خدمات سرانجام دی۔

اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعا مغفرت کی گئی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر باقر خاکوانی وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کے استاد تھے ان کا انتقال 22ء ستمبر کو ہوا تھا، ان کو اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button