Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : پروفیسر خالد سعید کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی اینڈ اپلائیڈ سائیکالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام پروفیسر خالد سعید کی وفات پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں۔
ترقی پسند دانشور پروفیسر خالد سعید نہ رہے

وائس چانسلر نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر خالد سعید نے جو خدمات بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے لیے سر انجام دیں ہیں ، ان کو سنہری حروفوں سے یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔

پروفیسر خالد سعید کی یاد میں تعزیتی سیمینار

انہو ںنے نہ صرف سوشیالوجی ،سائیکالوجی ، فلاسفی ، فائن آرٹس کالج کی بنیاد بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں رکھی بلکہ بی زیڈیو میں ریسرچ کلچر کو بھی پرموٹ کیا۔

اس موقعہ پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے کہاکہ پروفیسر خالد سعید جنوبی پنجاب کے مایہ ناز سائیکالوجسٹ تھے، انہوں نے ادب پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں۔ وہ اس خطے کا اثاثہ تھے۔

طارق سعید ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہاکہ ان کے بھائی پروفیسر خالد سعید غریب طلباء طالبات کو خصوصی طور پر فنانشلی بھی سپورٹ کرتے تھے، بہت ہی ملن ساز شخصیت تھی زخمی روحوں کے لیے مرھم تھے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کہاکہ پروفیسر خالد سعید نے ہمیشہ طلباء طالبات کو تعلیم کے لیے سپورٹ کیا۔

ڈاکٹر عذرا اصغر علی نے کہاکہ خالد سعید باکردار انسان تھے، خواتین کے حقوق کے علمبردار تھے۔

پروفیسر اسلم ملک نے کہاکہ میرا خالد سعید سے دیرینہ رشتہ رہا ہے۔ وہ بہت ہی مایہ ناز شخصیت تھے۔ انہوں نے بہت سے لوگوں کا انہوں نے نفسیاتی علاج کیا۔ اور بہت سے خاندان ان کے علاج کی وجہ سے صحت یاب ہوئے۔

شعبہ سائیکالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر کامران اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر خالد سعید کے نام پر آڈیٹوریم کی بنیاد رکھی جائے گی، اور لائبریری میں گوشہ خالد سعید کارنر بنایاجائے گا۔جس میں خالد سعید کی تمام کتابوں کو رکھا جائیگا۔ تاکہ لوگ مستفیذ ہوسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button