Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی آف پنجاب کے وفد کا بی زی یو کادورہ

جیانگسی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹی آف پنجاب کے وفد نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ۔

وفد میں چائنیز ڈائریکٹر پروفیسر سئے جن باؤ ، چن ہاو اور چین چن ڈی ، انڈرسٹینڈنگ چائنا کے چیئرمین ظفر الدین محمود ، سابق سیکرٹری انفارمیشن پنجاب شعیب بن عزیز ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان سجاد جہانیاں شامل تھے۔

جبکہ اس موقعہ پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد عزیر ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید سلیانہ ، پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق، ڈاکٹر رفعت موجود تھیں۔

پنجاب یونیورسٹی پروفیسر آف چائنیز ڈائریکٹر مسٹر سئے نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی کو کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں کنفیوشس سنٹر کام کررہے ہیں جس کے تحت دنیابھر سے طلباء چائنیز لینگوئج کو نہ صرف سیکھ رہے ہیں بلکہ چائنا کی تہذیب و تمدن کے بارے بھی آگاہی حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پانچ کنفیوشس سنٹر کام کررہے ہیں اور اب ہماری یہ خواہش ہے کہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں بھی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے جہاں طلباء چائنیز زبان کو بآسانی سیکھ سکیں گے، اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو ماہر اساتذہ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہماری خدمات حاضر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کنفیوشس سنٹر میں پڑھنے والے طلباء کے لیے چائنیز سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے کثیر التعداد مواقع ہوں گے ، جبکہ اس خطہ میں چائنیز لینگوئج کے فروغ اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اس خطے کے طلباء کو تیار کیاجاسکے گا۔

اس ضمن میں ڈاکٹر نجم الحق نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے زکریایونیورسٹی کے طلباء چائنیز یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو کے تحت مختلف پروگرامز میں بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں، اور ہماری کوشش ہوگی کے کنفیوشس سنٹر کا قیام زکریایونیورسٹی میں بھی ہونا چاہیے یقینا اس سے طلباء طالبات کو بھرپور فائدہ ہوگا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے چائنیز وفد کی یونیورسٹی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چینی زبان کی تعلیم کے سلسلہ میں کنفیوشس سنٹر کی خدمات گراں قدر ہیں، اور اس ضمن میں زکریایونیورسٹی میں جو بھی اقدامات ہوں گے وہ ہم ضرور اٹھائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button