Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے طلباء میں سکالر شپ کے چیک تقسیم

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سکالرشپ سیل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈین و انچارج سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو فراہم کیے جانے والے کانسز سکالرشپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر محمد عزیرنے بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے ٹریژار صفدر عباس خان سمیت شعبہ اکاؤنٹس کے ملازمین کی بہترین کارکردگی پر انہیں ایوارڈ دینے کی سفارشات پیش کیں ، جنہیں وائس چانسلر نے منظور کیا۔

اجلاس میں Consiz کانسز سکالرشپ کے تحت 20 لاکھ روپے کے چیک شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ایم ایس کے طلباء کے مابین تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈین و انچارج سکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیراور ایڈ آفیسر انتخاب عالم بھی موجود تھے۔

بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے سکالر شپ کی تقسیم کے سلسلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شعبہ اکاؤنٹس کے افسران ٹریژار صفدر عباس خان لنگاہ ، ڈپٹی ٹریژار چوہدری زاہد محمود ۔ ملک تجمل حسین، محمد نواز بچہ، محمد فہیم، محمد صدیق اور محمد شفیق کوکارکردگی ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے سکالرشپ سیل اور شعبہ اکاؤنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ طلباء کی راہنمائی کے لیے ضروری ہے کہ مل جل کر کام کیاجائے اور اس سلسلہ کو برقرار رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button