Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا فیصلہ

2018 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان نے مراسلہ ارسال کیا ہے کہ وہ اساتذہ جو 2018 میں بھرتی ہوئے تھے ، ان کا کنٹریکٹ کا عرصہ 5سال ختم ہونے کو ہے اس میں توسیع کی جارہی ہے۔
لہذا ان کے کیسز مکمل کرکے دو دن کے اندر ڈی ای او آفس میں جمع کرائے جائیں ، تاکہ توسیع کی جاسکے ۔
عدم تعمیل کی صورت میں سکول کے سربراہ پر ذمے داری ہوگی ، اور اس پر کارروائی بھی جائے گی ۔