Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک امتحانات : کنٹرول رومز قائم کردئے گئے

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، گورنمنٹ آف پنجاب کمشنر ملتان کی زیر صدار ت آمدہ میٹرک/انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2022 ء کہ انعقاد ،نظم و ضبط اور انتظامات کے حوالہ سے میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم اور کنٹرولر امتحانات ،محمد حامد سعید بھٹی کے ساتھ ملتان ڈویژن (ملتان،وھاڑی،خانیوال،لودھراں) کی ضلعی انتظامیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان اور کنٹرولر امتحانات نے کمشنر ملتان کو امتحان کے انعقاد سے متعلق انتظامات و مسائل سے آگاہ کیا اور امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز کے باہر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی۔

کمشنر ملتان ڈویثرن نے جملہ ضلعی انتظامیہ (ملتان، وھاڑی،خانیوال،لودھراں)کو امتحانی مراکز کی حدود (100 میٹر کے اندر ) میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے ، امتحانی مراکز کے باہر پولیس تعینات کرنے اور، بلاتعطل ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے احکامات صادر فرمائے۔ نیز جملہ انتظامی آفیسران کو امتحان کے شفاف انعقاد میں مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔ و

اضح رہے کہ امتحان کے شفاف و بہتر انعقاد کیلئے ملتان شہر و مضافات کے امتحانی مراکز کا عملہ امتحان شروع ہونے سے ایک دن قبل تعینات کیا جاتا ہے۔

لہٰذا چیئر مین حافظ محمد قاسم ہمراہ کنٹرولر امتحانات جناب حامد سعید دفتر ہذا کی کنڈکٹ برانچ میں موجود رہے۔ امتحانی عملہ سپرنٹنڈنٹس/ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی کا کام مکمل کیا اور تمام مسائل حل کیے ۔

چیئرمین نے امتحانی عملہ کو امتحانی مراکز میں نظم و ضبط ،نقل کے رحجان کے مکمل خاتمے اور بدنظمی کو روکنے اور بینک سے امتحانی پرچہ جات کی وصولی کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔اس سلسلہ میں ضلعی سطح اور بورڈمیں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سوالیہ پرچہ جات کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بورڈ ہذا کی طرف سے بنائی گئی آن لائن ڈیجیٹل مانیٹرنگ ایپ کے استعمال اور پر بروقت انفارمیشن کے حصول کیلئے ضلعی سطح پر امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ۔

نقل کے رجحان کے خاتمہ کے لیے موبائل انسپکٹرز اور اسپیشل انسپکشن سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے منفی عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں