Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کو مانیٹر کرنے کےلئے کنٹرول روم قائم

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات پر بریفننگ دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ شائقینِ کرکٹ کو پرامن اور پرجوش ماحول فراہم کرینگے۔

سٹیڈیم اور روٹس سمیت حساس مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر اولیاء کے باسی مہمان ٹیم کو بھرپور انداز میں ویلکم کرینگے، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم میں تمام محکوموں کے نمائندگان 24 گھنٹے موجود رہینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button