Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : کنٹرولر امتحانات کا دبنگ اعلان ؛ ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات عید کے بعد

زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ ون اور ٹو تین سالہ پروگرام کے امتحانات کا شیڈول عید کے بعد جاری کیا جائے گا، مراسلہ یونیورسٹی کو موصول ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق گورنر کی طرف سے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات کی اجازت ملنے کے بعد کنٹرولر امتحانات نے تیاریاں مکمل کرلیں ۔

پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ چانسلر کے احکامات پر عمل کیا جائے گا ہم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، عید کے فوری بعد امتحانات کا شیڈول جاری کردیاجائے گا، کو شش کی جائے گی کہ مئی کے دوسرے عشرے میں امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ گورنر چانسلر کے احکامات جیسے ہی موصول ہوں گے، ہم شیڈول کو حتمی شکل دے دے دیں گے۔

دریں اثنا اطلاع کے مطابق چانسلر کے احکامات کا مراسلہ زکریا یونیورسٹی کو موصول ہوگیا ہے ، جس میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ قانون کے خلاف ورزی کرنے والے لا کالجز کی رجسٹریشن ختم کرنے ان کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں