Breaking NewsEducationتازہ ترین
کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کے میاں چنوں اور تلمبہ میں امتحانی مراکز کے دورے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری شدہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔
کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جارہی، امتحانی نظام میں مزید بہتری کیلئے جدید اصلاحات لا رہے ہیں، نقل مافیا کے خلاف سخت اور منظم انداز میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اس سلسلے میں 200 سے زائد موبائل انسپکٹرز کے ذریعے 362 امتحانی سینٹرز کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے، جہاں پر ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد امیدوار امتحان دے رہے ہیں۔
اب تک 22 اُمیدواران کے خلاف ناجائز ذرائع کے استعمال کے کیسز درج کرکے بورڈ ڈسپلن رولز کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے، اُمیدواران کی جامہ تلاشی کی جارہی ہے، ان کے بیٹھنے کا پلان، روشنی بجلی پانی کی سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔