Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایم سی سکولوں کو فوری کنوینس الاؤنس جاری کرنے کا حکم
موسم گرما کی چھٹیوں میں انسداد ڈینگی کارروائیاں کرنے والے ایم سی سکولوں کے اساتذہ کو فوری طور پر کنوینس الاؤنس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انسداد ڈینگی فوکل پرسنز ایم سی ونگ 2024 کے موسم گرما کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور گہری دلچسپی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، روزانہ انسداد ڈینگی ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایم سی ونگ کی کارکردگی ہمیشہ تسلی بخش رہتی ہے، انسداد ڈینگی فوکل پرسنز کو موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کنوینس الاؤنس کی ادائیگی کے لیے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر، ملتان کو پہلے بھی خط جاری کر دیا ہے، لیکن ایم سی سکولوں کے لئے نئے مراسلے کی ضرورت تھی جو جاری کیا جارہا ہے اور ہدایت کی جاتی ہے کہ ایم سی سکولوں کے اساتذہ کو فوری طور پر الاؤنس جاری کیا جائے ۔