Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ایئر پوررٹ پر کورونا ڈیسک قائم کرنے کافیصلہ

یرون ملک سے ملتان آنیوالے مسافروں کے لئے کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت گزشتہ روز انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی،رانا اخلاق احمدخان اور محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،سب رجسٹرار کامران بخاری،سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن،ائر پورٹ منیجر،ایس پی کینٹ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ملتان ائر پورٹ پر کورونا ڈیسک قائم کرے گا۔تمام مسافروں کا ائرپورٹ پر ریپڈ انٹی جن ٹیسٹ لیا جائے گا۔نیگیٹیو انٹی جن ٹیسٹ کے حامل مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔یہ مسافر گھروں پر دس دن کے لئے کورنٹائن رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پازیٹیو رزلٹ کے حامل مسافر کو ان کے ذاتی اخراجات پر ہوٹل میں کورنٹائن کیا جائے گا۔دس دن بعد ان مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹیو آنے تک یہ مسافر کورونٹائن رہیں گے۔

محکمہ صحت کا عملہ ان کی دیکھ بھال کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے اخراجات برداشت نہ کرنے والے مسافروں کو سرکاری کورنٹائن سنٹر میں ٹھہرایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button