Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں کورونا بے قابو، دو سکول بند کردئے گئے

ملتان کے سکولوں پر کورونا کے وار جاری، سپیشل بچوں کے سکول سمیت دو ادارے بند کردئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ملتان کے سکولوں پر کورونا کے وار کم نہ ہو سکے ، گزشتہ 8کیس سامنے آنے پر دو ادارے بند کردئے گئے ، شاہ رکن عالم کالونی میں واقع خصوصی بچوں کے سکول میں دو کیس سامنے آئے جس کے بعد سکول کو ایک ہفتے بعد بند کردیاگیا۔

اسی طرح مینگو ریسرچ سنٹر کے سکول میں 5 کیس سامنے آئے ، جن میں چار طالبات اور ایک ٹیچر شامل تھیں، جس کے بعد سکول کوبند کردیا ۔

جبکہ ہائی سکول سیرکھاڑک ملتان میں ایک طالبعلم محمد زاہد کا کیس پازیٹو آگیا ، بتایاگیا ہے کہ سکول میں سو بچوں کا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس میں سے ایک پازیٹو آیا ہے ۔

اس بارے میں ڈی ای او سکینڈری شیخ رفیق کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق کوروناکو مانیٹر کیا جارہا ہے، اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہا ہے، جیسے ہی کو کیس پازیٹو آتاہے فوری کارروائی کی جاتی ہے۔
جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر عبداللہ بھی تمام تعلیمی ادارں کو خود مانیٹر کرر ہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button