Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کیلئے نئی پالیسی نافذ، کرونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

انسداد کورونا کیبنٹ کمیٹی پنجاب کی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ہدایات جاری کیے جانے کے بعد نئی امتحانی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پندرہ ستمبر کے بعد امتحانات میں بیٹھنے کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ امیدوار کیلئے آن لائن درخواست میں سرٹیفکیٹ کا ٹریکنگ نمبر درج کرنا لازم ہو گا۔
پی پی ایس سی کو نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، امیدوار کی جانب سے دیئے گئے ٹریکنگ نمبر سے انسداد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی۔
ویکسی نیشن نہ کرانے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button