Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی اور داخلی سکیورٹی صورت حال پر غور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں آرمی چیف نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے جوانوں کی عوام اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے ریلیف آپریشنز کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور بحالی آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button