Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

کور کمانڈر ملتان گزشتہ روز اچانک زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے اور طلباء سے براہ راست خطاب کیا، ان کے لئے جناح آڈیٹوریم میں طلباء کو خصوصی طور پر بلوایا گیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی پروفیشنل اپروچ کے بارے میں لیکچر دیا اور بتایا کہ پاک فوج کسی بھی دشمن کے خلاف بروقت کارروائی کرسکتی ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔

ہماری فوج نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک پروفیشنل فوج ہے اور اپنے ملک کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہےش کور کمانڈر نے بعد ازاں طلباء وطالبات کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button