Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتبادلے : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کرکے کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں دو اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ، جبکہ ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور وہ جی او سی میران شاہ بھی تعینات رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات جنوبی وزیرستان میں بطور بریگیڈیئر برگیڈ کی کمانڈ کرچکے ہیں، اور انہوں نے آئی ایس آئی میں تعیناتی کے دوران افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سردارحسن اظہرحیات چین میں بطور دفاعی اتاشی بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button