Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کی ترقیوں میں مبینہ کرپشن: 20 سال کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا

اساتذہ کی ترقیوں میں مبینہ کرپشن کے کیسز سامنے آنے پر محکمہ سکولز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے جواب طلب کرلیا۔

2001 سے 2021 تک ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی ترقیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق پرموشنز میں گھپلوں کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو شکایات موصول ہوئیں تھی۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کےمطابق ڈی پی سی منعقد بھی نہیں کی گئیں۔ڈی پی سی کے حوالے سے ریکارڈ سات دن کے اندر مہیا کیا جائے۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کے سرابرہان کےخلاف کارروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button