Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کرپشن پر عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے:آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ کرپشن پر عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے ، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو ہرگز معافی نہ دیں، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کو نوکری سے برخاست کریں
آر پی او آفس ملتان میں ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا کہ پنجاب بھر سے قبضہ مافیاکا بلاتفریق خاتمہ کیا جائے، کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل کرائیں ۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، اور حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔
بڑے جلوسوں اور مجالس کی افسران خود نگرانی کریں ، تمام افسران کو اس بات کا پابند کریں کہ جلوس یا مجلس کے اختتام پر لوگوں کے منتشر ہونے تک اپنی ڈیوٹی نہ چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے معاملات کو غیر اہم سمجھ کر ہرگز نظر انداز نہ کریں ، چھوٹے بچوں کی گمشدگی پر کسی قسم کی غفلت یا سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر بلاتاخیر سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی کارکردگی کے حوالہ سے درجہ بندی کی جائے اور کارکردگی کی بنیاد پر ہی ایس ایچ او تعینات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پکار 15 کال پر فوری مدد کو یقینی بنائیں ، اور بلا تاخیر ضروری کارروائی عمل میں لائیں۔
مقدمات کے اندراج میں تامل سے کام نہ لیں، ایف آئی آر کا آزادانہ اور فوری اندراج یقینی بنائیں ، ایف آئی آر کے فوری اندراج کے حوالہ سے انہوں نے ساہیوال ریجن کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کارروائی کریں، تفتیشی امور میں تیزی لائیں، میرٹ پر مقدمات یکسو کرائیں جرائم کنٹرول کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔
مجرموں کو سخت سزائیں دلانے کے لیے خامیوں سے پاک مقدمات بنائے جائیں ۔
پنجاب فرانزک لیب سے رپورٹس کے جلد حصول کے لیے اقدامات کریں اورسنگین مقدمات کی تفتیش کی افسران خود نگرانی کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button