Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کاٹن کمیٹی کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جائے گا ؛ نائب صدر پی سی سی سی

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کو جدید سائنسی خطوظ پر استوار کرنے اوراس کے ماتحت ریسرچ اداروں میں جدید اصلاحات ونئے تحقیقی پرگروام متعارف کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بات نائب صدر پی سی سی سی ڈاکٹر محمد علی تالپور نے ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود سے سال نوکے آغاز پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر محمد علی تالپور کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں کپاس کے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ان تمام ترمسائل سے نپٹنے کے لئے ہمیں کپاس کی تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کپاس کے بریڈنگ پروگرام اور بائیو ٹیکناجی کے استعمال میں جدت لاناہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کپا س کی پتہ مروڑ بیماری،گلابی سنڈی،کپاس کی سفید مکھی اورکپاس کی فصل پر پڑنے والے موسمی اثرات، پانی کی قلت اور زیادہ درجہ حرارت جیسے بڑے ایشوزسے جدید تحقیق کی بدولت ہی نمٹا جا سکتا ہے ، اور اس کے لئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ اداروں کی ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر محمد علی تالپور نے بتایا کہ وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام پاکستان میں کپاس کے بیج پر جدید تحقیق کے لئے بین الاقوامی سطح پرنئی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے پوری طرح کوشاں ہیں جس سے نہ صرف پاکستان میں کپاس کے مسائل حل ہوں گے، بلکہ کپا س کی پیداواری لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی اور کپاس کی فصل کو ہرممکنہ کوشش سے منافع بخش بنانے کی لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ نائب صدر پی سی سی سی کا کہنا تھا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کپاس کے ریسرچ اداروں میں بہتری لانے اور سسٹم کی مضبوطی کے لئے لانگ ٹرم پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس سے نہ صرف موجودہ ریسرچ سسٹم کو جدید بنایا جائے گا ، بلکہ ان میں کام کرنے والے زرعی سائنسدانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان میں جدید سائنسی اپروچ کے نئے نئے مواقع بھی فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جبکہ پی سی سی سی کے ریسرچ اداروں میں پہلے سے موجود لیبارٹریز کو بھی نئے سرے سے اپ گریڈ کیا جائے گا ، اور ان میں کام کرنے والے اسٹاف کی تربیت کے لئے مختلف پروگرامز تشکیل دئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button