Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کاشتکار کپاس کی کاشت سے پہلے بیج کا اگاؤ ضرور چیک کریں: ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ بیج کا انتخاب اپنے علاقے کے موسمی حالات کے مطابق کریں، اور کاشتکار حضرات کپاس کی کاشت سے پہلے بیج کا اگاؤ ضرور چیک کریں۔

یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیج کا اگاؤ پرکھنے کے لئے کاشتکار بیج کی ایک ہی قسم کی لاٹ سے مختلف جگہوں سے تھوڑا تھوڑا بیج لے کر اکٹھا کریں اور اس میں سے تھوڑا سا بیج لے کر 2سے3گھنٹے پانی میں بھگوئیں۔
کمرے میں بھیگے ہوئے تولیئے پر بھیگے ہوئے بیج کے سو،سو دانے چاروں جگہوں پررکھ دیں اور بیج کو دوسرے تولئیے سے ڈھانپ دیں ۔تولیوں کی نمی برقرار رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے اوپر والے تولئیے پر پانی چھڑکتے رہیں تاکہ تولئیے خشک نہ ہونے پائیں۔
چار دنوں کے بعد اوپر والا تولیا اٹھا کر چاروں جگہوں پر اُگے ہوئے بیجوں کو علحیدہ علحیدہ گن لیں اور اگاؤ کی اوسط نکال لیں۔ اگر اگاؤ80فیصد یا زیادہ ہے تو بیج بہت بہتر ہے کم اگاؤ کی صورت میں بیج کی مقدار اگاؤ کی کمی کی نسبت سے بڑھالیں اور بیج کا اگاؤ75فیصد سے کم نہیں ہونا چاہئیے۔

ڈاکٹر زاہد محمود کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کپاس کے کاشتکار اپنے علاقہ کی نسبت سے بُر اترا بیج استعمال کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button