Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پرامن احتجاج کی اجازت نہ ملی تو ملک بھر میں شٹر ڈاون بھی کرسکتے ہیں:عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں پروٹیکشن نہیں دیتی تو ہماری دوسری اسٹریٹیجی ہو گی، ہمارےپاس دیگرآپشنز بھی ہیں جس میں پہیہ جام،شٹرڈاؤن بھی ہے۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بتادےملک میں پرامن احتجاج کی اجازت ہے یا نہیں؟
کیا جمہوریت ہے یا آمریت، ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت ہےیانہیں ؟ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گےتوعوام کے سامنے بےنقاب ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریگا کہ تویہ جمہوریت نہیں آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، یہ ٹرائل سپریم کورٹ کابھی ہے،فیصلےکےباوجودہم پر تشدد کیا گیا ۔

خواتین کیساتھ احتجاج میں اس قسم کا سلوک میں نےکبھی نہیں دیکھا آج بھی کہتاہوں لوگوں کونہ روکا گیا تو 20 لاکھ سےزائدلوگ نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک آج فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے اگر ادارے اپنا کام نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے ، اور سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کرے گا تو یہ جمہوریت نہیں ہے ہمیں آئین پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button