Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج نے آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔

سیشن عدالت میں آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر سماعت ہوئی ، 100سے زائد وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی وکلاء کی درخواست منظورکرلی ، اور ایڈیشنل سیشن جج نے وزیر داخلہ راناثنا اللہ ، سی سی پی اولاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے پی ٹی آئی وکلاء کی درخواست پرفیصلہ سنایا ، عدالت نے درخواست گزار حیدرمجید کی درخواست پر سیکشن 166، 352اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ ایس ایچ او تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں