متعصبانہ رویہ اور ناگوار طرز عمل : رجسٹرار ویمن یونیورسٹی کو ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر میمونہ خان کی تعیناتی
عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار کو ہٹادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار کی غیر قانونی تعیناتی، عدالت عالیہ نے ویمن یونیورسٹی حکام کو آج طلب کرلیا
مسز طاہرہ اختر نے اپنے وکیل شیخ جمشید حیات کی توسط سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی جن کو سپریم کورٹ نے 29جولائی 2018 کو خلاف قانون تعیناتی پر وائس چانسلر شپ سے ہٹا دیا تھا، سیاسی اثر رسوخ سے ویمن یونیورسٹی ملتان کا عہدے لینے میں کامیاب رہی
یہ بھی پڑھیں ۔
وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ: ویمن یونیورسٹی کے سیاہ اور کرپشن زدہ دور کا خاتمہ، ملازمین نے وائٹ پیپر جاری کردیا
انہوں نے اپنے اس ٹینیور میں اپنی من پسند ٹیچر قمر رباب جو رجسٹرار ہیں کو لگایا ، جو کہ جونیئر فیکلٹی ممبر تھی، مگر بعد میں راتوں رات اس کی ترقی دے دی گئی۔
ڈاکٹر قمر رباب نے اپنی درخواست کی خود ہی سکروٹنی کی، اور ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کرالیا، جس کے صرف 8 ماہ بعد ایک بار پھر اپنی درخواست کی سکروٹنی کی، اور پروفیسر کے عہدے پر ترقی لے لی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور رجسٹرار کے گرد گھیرا تنگ، عدالت عالیہ نے سینڈیکیٹ سے جواب مانگ لیا
رجسٹرار کی پوسٹ مشتہر کی، جس کےلئے درخواست کندہ بھی امیدوار تھی، سلیکشن بورڈ نے مجھے رجسٹرار لگانے کی سفارش کی، مگر وائس چانسلر کو اپنی من پسند رجسٹرار کی ضرورت تھی، اس لئے انہوں میرا کیس سینڈیکیٹ میں ختم کرنے کا حکم دیا، اس دوران رجسٹرار کا رویہ بہت متعصبانہ رہا جس پر عدالت عالیہ نے رجسٹرار کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی ایڈیشنل رجسٹرار ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے فائلیں گھر لے گئیں
جس پر گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے عدالت عالیہ کی ہدایت کی روشنی میں ڈاکٹر قمر رباب کو ہٹانے کا مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیاہے کہ عدالت عالیہ کی طرف سے رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب کے متعصبانہ رویہ اور ناگوار طرز عمل کی نشاندہی کی گئی ہے، اس لئے ان کو فوری طور پر رجسٹرار شپ سے ہٹایا جاتا ہے، اور ان کی جگہ فیکلٹی کی سنیئر ترین پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان کو رجسٹرار کا اضافی چارج دیا جاتا ہے، ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بغیر کسی مالی اضافے کے اس عہدے کا چارج سنبھالیں، اور کام شروع کردیں۔
دریں اثنا ڈاکٹر قمر رباب کے ہٹانے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور انہوں نے ڈاکٹر میمونہ خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کاکہناہے کہ ڈاکٹر میمونہ وسیع انتظامی تجربہ رکھتی ہیں، سینئر فیکلٹی ممبر کی حیثت سے اساتذہ اور ایمپلائز میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتیں ہیں ۔