Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا کے یومیہ 5 ہزار کیسز پر کابینہ کی تشویش

کارواروبار کی بندش سے گری وفاقی کابینہ نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے سدباب کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت و فاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کابینہ کو اومیکرون کےپھیلاو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں موجودہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار یومیہ ہوگئی ہے جب کہ ہاسپٹلائزیشن ریٹ 2.5گنا اور آئی سی یو کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کابینہ نے اومیکرون سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز، ماسک کےاستعمال اور ویکسی نیشن پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھانےسے گریز کرے گی جس سےکاروبار متاثر ہو۔

وفاقی کابینہ میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپشل ٹیکنالوجی زونز سے روزگار کی فراہمی اور آئی ٹی بر آمدات میں اضافہ ہوگا۔ حکومت ٹیکنالوجی شعبےکی ترقی کیلئے بڑے منصوبوں میں خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ٹیکنالوجی شعبےمیں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں موثرقانون سازی اور ترقی میں پارلیمنٹ کےکردار کو مضبوط کرنےپر بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل معیشت کی بہتری اور اسٹرکچرل ریفارمز کیلئےضروری ہے امریکا اور برطانیہ کے سینٹرل بینک پاکستان سے زیادہ طاقتور ہیں، بورڈآف گورنرزاسٹیٹ بینک کےتمام اہم فیصلےکرےگا۔

بورڈ کے ممبران حکومت پاکستان نامزد کرے گی۔

گزشتہ حکومتوں میں بھی اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کیلئےترامیم کی گئیں اب فیصلہ سازی میں قومی سلامتی، معاشی بحالی کےتمام پہلووں کوملحوظ خاطررکھاگیا اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں تعیناتی کے وقت مفادات کےٹکراؤکےپہلوں کومدنظررکھا جائے۔
کابینہ کو وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے یوریا کی پیداوار پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں سال یوریا کی پیداوار پاکستان کی تاریخ میں بلندترین سطح پر رہی، یوریاکی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئےہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے۔کابینہ میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات پر گفتگو کی گئی، کابینہ میں بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی اور لاسسز پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گردشی قرضوں میں کمی ہورہی ہے بجلی چوری کرنے والے عناصر اور محکموں کےخلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button