Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

شہر سے بدمعاشی اور قبضہ گروپ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے:خرم شہزاد

ملتان پولیس کے سربراہ خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ ملتا ن میں ہونے والے پاکستان اور ویسٹ اینڈیز کے میچوں میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا، اسٹیڈیم اور ٹیموں کی گزرگاہوں کے قریب ایک سو کے لگ بھگ ہیوی جرنیٹر لگائے جائینگے تاکہ بجلی کے آنے جانے کے باعث ان علاقوں میں کوئی پریشانی نا ہوسکے ۔

شہر سے بدمعاشی اور قبضہ گروپ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی کرنے والے بیشتر منظم گروہوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

وہ منگل کے روز ملتان پریس کلب کے دورہ کے موقع پر پروگرام گفتگو میں بات چیت کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تسلسل کے ساتھ ہو رہی ہیں، لیکن پولیس بھی ڈاکوؤں کیخلاف برسر پیکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے، اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد وارداتوں کے سلسلے میں بہت حد تک کمی آجائیگی ۔

انہوں کہاکہ پولیس کو عوام دوست بنانے کیلئے جہاں اپنے رویے میں تبدیلی لانی پڑیگی ، وہاں عوام کو بھی تعاون کرنا پڑیگا ۔

سی پی او نے کہا کہ میری چھ ماہ کی تعیناتی کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا سامان برآمد کیا ہے، ملتان میں بچوں کے اغواء کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔

اس موقع پر ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ملتان پولیس کے سربراہ ایک پروفیشنل پولیس آفیسر ہیں، اور انکی ملتان میں تعیناتی کے دوران پولیس نے کافی ٹارگیٹ اچیوو کیے ہیں۔

تقریب میں ناصر محمود شیخ، سردار ظفراللہ خان شیخ اقبال اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں