Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
ملتان ریجن اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،421گرفتار

سید خرم علی ریجنل پولیس آفیسر ملتان کی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے نتیجے میں پچھلے 7 دنوں میں 421 اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں ، جن میں اے کیٹیگری کے 25 اور بی کیٹیگری کے 396 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریجن میں 295 عدالتی مفرور اور 3 فوجی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملتان ریجن میں ایڈیشنل IG جنوبی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا فی حوصلہ افزاء ہے جس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔
گرفتاری مہم 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔