Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز؛ انگلش ٹیم کی پہلی اننگ شروع، پچ ہر کریکس ، بالرز کو فائدے کا امکان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ، انگلینڈ ٹیم 96 رنز 1 وکٹ کے نقصان سے اپنی پہلی اننگ جاری رکھے ہوئے ہے، اس قبل پاکستانی ٹیم 149 اوورز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کل جب تیسرے سیشن میں ٹیم انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو اس کپتان اولی پوپ کوئی کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ بعد زیک کرالی اور جوروٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ زیک کرالی نے نے ففٹی مکمل کی۔

آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو دیکھا گیا کہ پچ پر کریکس موجود ہیں اور آج ملتان اسٹیڈیم میں سورج بھی اپنی آب وتاب سے چمک رہا ہے، جس کی وجہ مزید کریکس آنے کی توقع کی جارہی ہے، جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرےاور تسرے سیشن میں پچ بالرز کے حق میں بدل جائے، جس کی وجہ انگلش ٹیم کو بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب ابرار حمد ، عامر جمال، نسیم شاہ، اور شاہین آفریدی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button