Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: سرائیکی ڈیپارٹمنٹ میں “کریئیٹو رائٹنگ” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں “کریئیٹو رائٹنگ” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر صائقہ امتیاز (ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز)، معروف فلم ساز سید نور (ستارہ امتیاز)، شاعر و ناول نگار رفعت عباس (تمغۂ حسنِ کارکردگی)، اور سرائیکی دانشور ڈاکٹر خالد اقبال شامل تھے۔

ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر روحما حفیظ نے سکرپٹ رائٹنگ کو ایک مکمل فن قرار دیتے ہوئے تخلیقی اظہار کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ قیادت کے لیے کہانی گوئی کی مہارت ضروری ہے۔ سید نور نے کہا کہ فلم کا مقصد تفریح فراہم کرنا ہے اور کہانی میں احساس کا ہونا بنیادی شرط ہے۔ رفعت عباس نے کہانی کو انسان کا سب سے بڑا ہنر قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر خالد اقبال نے ریڈیو ڈرامہ کو تخلیقی تحریر کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی علمی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تخلیقی اظہار کے لیے جذبہ، احساس، مشاہدہ اور اپنی مٹی سے وابستگی ناگزیر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button