Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تیسرا سروہ آئل ٹی 20 ٹورنامنٹ:کریسنٹ کلب اور سروہ موٹر آئل کی جیت

سروہ آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کریسنٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 234رنز بنائے۔

محمد شعیب۔ 82۔صہیب مقصود۔ 74 رنز بنائے۔ زواری انڈر 19 کی طرف سے جنید اور حسیب جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

بعد میں کھیلتے ہوئے زواری انڈر19 حسیب کے 61 اور حسیب جاوید کے 40 رنز کی بدولت نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 151رنز بناسکی۔
کریسنٹ کلب کی طرف سے محمد شعیب۔ 3۔ابوبکر اور سمیع اللٰہ نے 2۔2۔وکٹ حاصل کی۔
محمد شعیب مین آف دی میچ تھے۔

دوسرے میچ میں سروہ موٹر آئل نے پہلے کھیلتے ہوئے 227رنز بنائے، اور ان کے پانچ کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔

وسیم اکرم۔77.فصیع رفیع 48 اور جنید اعوان نے 44.ناٹ آوٴٹ رنز بنائے۔زواری انڈر 19 کی طرف سے معیر سعید۔ اور حسیب نے دو۔ دو۔ وکٹیں حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے زواری انڈر19 130 رنز بناسکی اور اس کے آٹھ کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔ حمیر۔ 39۔حسیب نے 24رنز بنائے۔ سروہ موٹر آئل کی طرف سے جنید اعوان اور سلطان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مین آف دی میچ جنید اعوان قرار پائے۔

وسیم شاہ اور محمد الیاس ایمپائر محمد وسیم سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button