Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ونٹر کلب لیگ کریسنٹ نے جیت لی، طارق کلب رنر اپ

پی سی بی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام کھیلی گئی، ونٹر کلب لیگ کریسنٹ نے جیت لی۔طارق کلب رنر اپ رہا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں کریسنٹ نے طارق کلب کو44رنز سے شکست دے دی۔

کریسنٹ کے آل رائونڈر عرفات منہاس کو 4ائوٹ کرنے اور ذمہ دارانہ 36رنز بنانے پر پلیئر آف دی فائنل میچ قرار دیا گیا۔

سدرن پنجاب کے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے انعامات تقسیم کیے۔

فائنل میچ کی تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر یامین اور سیف الرحمان کی شاندار نصف سنچریوں ، مشکل حالات میں عرفات منہاس کی ذمہ دارانہ اور اختتامی اوورز میں ابوبکر یونس اور محمد سمیع کی جارحانہ بیٹنگ نے کریسنٹ کی فتح کی بنیاد رکھی ۔

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنیوالی طارق کلب نے سیف الرحمان (50رنز) سمیت کریسنٹ کی آدھی ٹیم کو 105رنز پر پویلین واپس پہنچاکر سکھ کا سانس لیا تھا کہ عامر یامین اور عرفات منہاس نے جارحانہ موڈ کے ساتھ طارق کلب کے حاوی ہوتے بائولرز کو آڑے ہاتھوں لیا، اور ٹوٹل 186رنز تک پہنچا دیا ۔

اس مجموعہ پر عرفات 29گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

عامر یامین 45گیندوں پر 5چھکوں اور ایک چوکا کے ذریعے نصف سنچری(59رنز) مکمل کرکے پویلین واپس پہنچے تو ابھی مجموعی سکورڈبل سنچری کراس نہ کر پایا تھا۔

آخری 5 اوورز میں کریسنٹ کے بائولنگ رائونڈرز ابوبکر یونس (16رنز۔ ایک چھکا)اور محمد سمیع (18رنز۔2چوکے)نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مجموعی سکور مقررہ 40اوورز مکمل ہونے تک 248رنز تک پہنچادیا۔

طارق کلب کے کامیاب ترین بائولر احمد حسن نے 4۔محمد فیصل نے 2.محمد عمر قادری اورمحمد یوسف نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

کھانے کے وقفہ کے بعد اچانک چلنے والی تیز ہوا نے طارق کلب کی ہدف تک پہنچنے کی جدوجہد کو مزید مشکل بنادیا۔

کریسنٹ کے اٹیک بائولر عامر یامین نے تیز ہوا کا بھرپور فائدہ اٹھاکر مدمقابل اوپنر اویس شہزاد کو کلین بولڈ کرتے ہوئے وکٹ بھی توڑ ڈالی۔

بعد میں دو بیٹسمینوں کے رن آؤٹ ہونے اور عرفات منہاس کی نپی تلی بائولنگ (4وکٹیں ) کے باعث طارق کلب کی لڑکھڑاتی ہوئی اننگز نہ سنبھل پائی اور پوری ٹیم 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

احمد حسن نے 3چھکوں کی مدد سے 18رنز ۔عمر قادری 24رنز(دو چوکے ۔ایک چھکا)اور دانش نواب نے 21 رنز بنائے ۔کریسنٹ کے دیگر بائولرز حافظ عزیر عبداللہ ، محمد زاہد نے بھی ایک ایک آؤٹ کیا۔

امپائرنگ کے فرائض رانا دلشاد اور محمد آصف نے انجام دیئے۔افیشل سکورر محمد وقاص تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button