Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت میں کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن مکمل

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور سائوتھ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک انقلابی اقدام ، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کے کرکٹ میدان کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آپ گریڈیشن مکمل کر لی گی گئی۔

اس پر وائٹ ہاؤس کے مالی تعاون سے 50لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں اور آج 26مئی کو افتتاحی تقریب شام 5بجے ماڈل سکول گلگشت میں منعقد ہو گی۔

دریں اثناء کرکٹ کی پروموشن کیلئے ساؤتھ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سدرن پنجاب کر کٹ ایسوسی ایشن کے درمیان دس سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت سدرن پنجاب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کے آپ گریڈ کیے گئے کرکٹ میدان پر مقابلے کروا سکے گی ۔

اس معاہدہ کا آج 26 مئی کو افتتاحی تقریب میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

تقریب میں چیئرمین سدرن پنجاب کرکٹ خواجہ محمد انیس۔ ٹیسٹ کرکٹرز ۔پی سی بی کوچز۔ کرکٹ ٹیمیں بھی شرکت کریں گی سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احتشام انور۔ سدرن پنجاب کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد عبدالصبور اپنے اداروں کی طرف سے معاہدہ پر دستخط کریں گے۔

دریں اثناء تقریب میں شرکت کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر۔ کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے پیغام میں کہا ہے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت سے سکولز۔ گرلز کرکٹ کی پرموشن کیلئے استفادہ کیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button