Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 میں کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب

ڈائریکٹر کیمپس ایئر یونیورسٹی ملتان چک 5 فیض ڈاکٹر غلام علی نے کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مختلف کھیلوں میں باقاعدگی سے مشغول رہنا انسان کو مختلف دائمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

کھیل وزن کو قابو کرنے، خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کھیل بہترین ذہنی اور جسمانی نشوونما کا باعث بنتے ہیں، اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کھیل کے میدان آباد کرکے بیماریوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

ایئریونیورسٹی تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔ذہنی نشوونما کیلئے کیمپس میںکھیلوں کا باقاعدہ انعقاد کیاجاتا ہے ۔طلبہ کیساتھ ساتھ فیکلٹی اورسٹاف کو کیلئے سپورٹس ایونٹ منعقد کئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سکوارڈن لیڈر (ر)علی عمران بٹ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں فیکلٹی ٹیم اورسٹاف ٹیم کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا جو فیکلٹی ٹیم نے جیت لیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button