Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ابسولیوٹلی یس۔امریکا پاکستانی عوام میں موجود تلخیاں کرکٹ سے دور کرنے کا خواہشمند

پاکستان میں پاکستان اور امریکا کےدرمیان کرکٹ کا شراکتی معاہدہ، پاکستان امریکا کوکرکٹ میں نہ صرف مدد دے گا , بلکہ ساتھ میں افرادی قوت بھی دے گا۔

اس بات کا انکشاف پاکستان میں مقیم امریکی قونصلیٹ ولیم میکوئل نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے دورے کے دوران کیا۔

انہوں کیا کہا آپ بھی سنیے

انہوں نے اس دوران پاکستان کی ثقافتی، سیاسی، سیاحتی،سپورٹس اوردیگر سرگرمیوں کی شراکت داری پر بھی اظہارخیال کیاْ۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد دیگر شراکت داری کی طرح کرکٹ پر بھی ایک پیج پر آگئے ہیں۔

کرکٹ میں پاکستان کا بڑا نام ،مقام ہے۔ہم نے آئی سی سی کے ایونٹ ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 کی میزبانی حاصل کی ہے، اور ہم اس کے لئے پاکستان سے مدد لیں گے،اس لئے کہ پاکستان کے پاس میزبانی سے لے کر ہر بات کا تجربہ موجود ہے۔

میرا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ہم پاکستان میں ہونے والی کرکٹ کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں اور دیکھ رہے کہ کس انداز میں یہ سب آرگنائز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرایہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکٹ کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے نہیں ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں امریکی نمائندہ کے طور پر بڑے وثوق سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ کرکٹ کو لے کر دونوں ممالک ایک ہیں۔

اس کے علاوہ دیگرکھیلوں کے فروغ کے لئے بھی مل کر کام کریں گے۔کرکٹ امریکا میں ایک نئے کھیل کے طورپر ابھررہا ہے۔ہم 2024 میں ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔

واشنگٹن اور اسلام آباد اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستانا ور خاص کر جنوبی پنجاب میں ویمنز کرکٹ کوفروغ دیا جارہا ہے۔
امریکا نے کرکٹ باڈی کے لئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہمارے اور پاکستانی عوام میں اگر کئی تلخی ہے بھی تو یہ کرکٹ پوری قوم کو جیسے ایک کردیتی ہے، ہمیں امید ہے کہ کرکٹ سے ہمارے اور پاکستانی عوام کے تعلقات بہتر ہونگے،اگر کچھ ہے تو بھی بھلادیا جائے گا۔

اسلام آباد کی امریکن ایمیسی بہت جلد اس بات کو یوینی بنائے گی کہ یہاں کے لوگ امریکا جاکر کرکٹ کے فروغ کے لئے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیں، اور اس میں معاون بنیں۔

امریکن سفیر ولیم کاکہنا تھا کہ بلکل گزشتہ دو ماہ کے دوران جو ہوا ، اس میں ہونےوالی تلخیاں کھیلوں سے مٹائی جاسکتی ہیں، ہم سب اسی لئے اکھٹے ہوئے ہیں کہ لوگوں کی تفریح کےلئے اقدامات کریں .

امریکا سب گروپوں کاساتھ لیکر چلنے کاقائل ہے اس لئے ہم کھیلوں کے لئے لائل افراد کو لیکر پلیٹ فارم بنارہے ہیں اور اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اورامریکاکے تعلقات بہت جلد اس سجح پر پہنچ جائیں گے جہاں دوسال پہلے تھے ۔

یار رہے کہ آئی سی سی گزشتہ برس اپنے اگلے 8 سالہ ایف ٹی پی کے تمام ایونٹس کے میزبان فائنل کرچکا ہے۔

اس سلسلہ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کے ساتھ مل کر 2024 کی میزبانی کرنی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button