Breaking NewsSportsتازہ ترین

کارکردگی بھی کام نہ آئی، بڑے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کی راہ تکتے رہے

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ پر کرکٹ بورڈ نے کروڑوں خرچ کردیئے، عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے کرکٹرز ورلڈ ٹی 20 اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شامل نہ کرنے پر ایونٹ کی اہمیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

عمدہ کاکردگی دکھانے والے کرکٹرز نام نہ آنے کی وجہ سے شدید مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں ۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیموں میں ایک کروڑ کیش انعام کے ساتھ دیگر اخراجات کیے گئے ہیں۔

ایونٹ کے آغاز پر ٹیموں کی جانب سے شرکت کرنیوالے نوجوان کرکٹرز کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پرامید تھے، مگر جمعرات کو چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے ورلڈکپ سمیت انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نظر انداز کردئیے گئے ہیں ۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق ایونٹ نئے کرکٹر کی تلاش کے لئے کروائے جاتے ہیں ، جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیاجاتا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

کرکٹ بورڈ کے اس طرح کے فیصلوں سے کرکٹ اور نوجوان کرکٹر کو نقصان ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں