پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: پہلے روز شدید گرمی کے باوجود شایقن کی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم آمد، دلچسپ تحریروں والے پلے کارڈ مرکز نگاہ بنے رہے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شدید گرمی کے باوجود کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹٰیڈیم پہنچ گئےجن میں طلباء بھی اور کام پر جانے والے بھی شامل تھے۔
شائقین کی جانب سے دلچسپ تحریوں والے پلے کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، کچھ کی جان سے لکھا گیا تھا کہ "کیمرہ مین ہمیں ٹی وی پر نہ دکھایا جائے، ہماری ماؤں کو لگتا ہے کہ ہم اپنے کام پر ہیں”۔ جس پر کیمرہ مین صرف اس پلے کارڈ کو ہی دکھاتا رہا۔ جب کہ دوسرے من چلے نے لکھا تھا کہ میرے اس کی گرل فریںڈ نے اس کو کرکٹ یا اس میں سے اس میں سے ایک کو چننے کو کہا ، جس پر اس نے کرکٹ کو چنا اور اسٹیڈیم آگیا۔
اس طرز کے پلے کارڈز کو بارمی آرمی والوں نے بھی ہاتھوں ہاتھ لیا اور پانے سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کیا، اور فینز سے داد وصول کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خاصے تبصرے کیے۔