Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

2 کراؤن فیلیئر : ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ کا نوٹس

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ قیصر رضا نے ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کے علاقے سوئی گیس روڈ پر دو کراؤن فیلیئر کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائن کی مرمت کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے جمعہ کے روز رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ زرعی یونیورسٹی کے قریب سوئی گیس روڈ اور کھار پور لنک روڈ پر (36) انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن کے دو مقامات پر شگاف پڑگئے ہیں، اور شہریوں کو آمد روفت میں پریشانی کا سامنا ہے

جس پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سیوریج ساؤتھ ڈویژن حفیظ لغاری کو فوری طور پر موقع پر حفاظتی اقدامات کرنے اور مرمت کاکام جلد ازجلد شروع کرنے کا حکم دیا، جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو نکاسی آب کے لئے پمپ لگانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button