Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے۔ چار اور پانچ فروری کو 2 مختلف انگریزی مضامین کا پرچہ لیا جائے گا، جبکہ جنرل نالج کے تینوں پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق 9 فروری کو اسلامیات یا تقابلی مطالعۂ مذاہب (فار نان مسلم) کا پرچہ ہو گا۔ اختیاری مضامین کے امتحانات 10 سے 15 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ اختیاری مضامین کے پرچے صبح اور شام کے سیشنز میں ہوں گے ۔

ایف پی ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ امیدوار ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں، رول نمبر سلپس و امتحانی مراکز متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button