Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر پرائیویٹ سکولوں میں نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کردیں، تمام سی ای او ایجوکیشن بھی احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے پابند کردیا گیا۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق کل سے کسی بھی پرائیویٹ سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، چھٹیوں کےدوران سکول کھولنے پر محکمانہ کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔

چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران سکول کا وزٹ کریں گے، پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button