Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب میں تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ

نویں کے بعد اب گیارہویں جماعت کے نصاب میں نظرِ ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، یہ اقدام طلباء اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔

رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا، تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا نے نصاب میں کمی کے لیے خصوصی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہیں، نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں، جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button