Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نہم جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی نصاب ذہنی دباؤ کا باعث بننے لگا

نویں کی کتب کی مشکل زبان اور پیچیدہ مواد پر والدین، اساتذہ اور طلباء کی شکایات پر معاملے کا نوٹس لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہم جماعت کے سلیبس کی وجہ سے طلبا ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، ماہرینِ نصاب اور اساتذہ پر مشتمل ٹیم سلیبس کو آسان اور مختصر بنانے پر کام کر رہی ہے، جلد ہی طلبا کو نصاب میں کمی سے متعلق خوشخبری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ نہم جماعت کی کتب کو لے کر عرصے سے طلبا، والدین اور اساتذہ کی جانب سے شکایات سامنے آرہی تھیں، جن کا مؤقف ہے کہ موجودہ نصاب نہ صرف عمر کے لحاظ سے سخت ہے بلکہ اس سے طلباء کی کارکردگی اور ذہنی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ نصاب کو مرحلہ وار آسان بنایا جائے تاکہ طلبا مؤثر انداز میں سیکھ سکیں اور امتحانی دباؤ کم ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button