Breaking NewsSportsتازہ ترین

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شاندار سائیکل ریس

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی ہدایت پر عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شاندار سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام سائیکل ریس میں سائیکلسٹ نے بھرپور شرکت کی۔

سائیکل ریس کا افتتاح گزشتہ روز ا یڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے کیا۔

سائیکل ریس سٹیٹ بینک سے شروع ہوکر بوسن روڈ اور سیداں والا بائی پاس سے ماڈل ٹاؤن چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔

سائیکلسٹ محمد احسن نے ریس میں پہلی پوزیشن، محمد رمضان رنز اپ اور عمر اشفاق تیسرے نمبر پر رہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ نے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

ارشد گوپانگ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کی ہدایت پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ عالمی یوم ماحولیات پر عوام کو آگاہی پیغام دیا جاسکے، کیونکہ صحت مندانہ سرگرمیاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بھرپور پیغام دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے غیر نصابی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرکٹ میچ اور میراتھن سمیت مخلتف پروگرام کرائے گی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قبل ازیں سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد پر سائیکلسٹ اور سپورٹس حلقوں نے انتظامیہ کی کاوشوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مصباح الحق نے بھی خطاب کیا ، اور عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں