Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نہم و دہم کے پہلے سالانہ امتحان کے داخلوں کیلئے ممکنہ شیڈول تیار

پنجاب بھر میں نہم و دہم کے پہلے سالانہ امتحان کے داخلوں کیلئے تعلیمی بورڈ زنے ممکنہ شیڈول جاری کرنے غور شروع کر دیا۔

م

مجوزہ شیڈول کے مطابق پہلے سالانہ امتحان 2023 کیلئے داخلہ فارم 16 دسمبر سے وصول ہونگے۔

امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 16 جنوری تک داخلے جمع کرواسکیں گے، امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ 27 جنوری تک فارم جمع کروا سکیں گے۔

ٹرپل فیس کے ساتھ 7 فروری تک داخلے وصول کیے جائیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد شیڈول جاری ہو گا۔

پیک نے امتحانات کےلئے بڑا فیصلہ سنادیا
پیک نے سالانہ امتحانات کی پیپر کی تیاری کےلئے ماڈل پیپر سکولوں کے سربراہوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے کہاگیا ہے کہ سکول بیسڈ اسسمنٹ کے پرچوں میں 50فیصد ایم سی کیوز ہوں گے جبکہ 50 فیصد لانگ سوال ہوں گے۔

ماڈل پیپر آٹیم بینک میں رکھے جائیں گے، یہ پیپر گریڈ ایک سے 8 ویں تک کے لئے ہوں گے، جبکہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن گریڈ 3 سے 8 ویں کےلئے پیپر تیار کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس لئے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں ماڈل پیپر فراہم کئے جائیں ، تاکہ ان کے اساتذہ نمونہ دیکھ کر پیپر تیار کرسک ہے

بورڈ حکام کے مطابق ممکنہ شیڈول منظوری کے بعد نافذ کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button