Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

چلتی ٹرین میں‌ رقص کی ویڈیو وائرل

حکومت میں تبدیلی کے بعد محکمہ ریلوے کی ٹرین میں‌ انوکھےکارنامے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چلتی ٹرین میں خواجہ سرا کے رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی واقعے پر تاحال ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں‌ لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ مجرے محکمہ ریلوے کی نجی شعبے کی ٹرینوں‌ میں‌ تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں۔

نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آی پی ٹرین تیز گام میں خوجہ سراوں کی رقص و سرور کی محفل سجائی گئی، جبکہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے کی ہی ٹرین زکریا ایکسپریس میں‌ خاتون سے زیادتی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تیز گام کی ڈائننگ کار میں خواجہ سرا مون سون کی بارشوں کے دوران ٹرین انتظامیہ اور مسافروں کے سامنے رقص‌ میں‌ مصروف نظر آئے۔

ٹرین مینجر نے ڈائئنگ کار میں خواتین اور بچوں کی موجودگی میں رقص کی محفل سجائی گئی، جس کا تاحال ٹرین انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

تاہم وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا

بعدازاں ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ واقعے کا وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا کہا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button