Breaking NewsEducationتازہ ترین

یم این ایس زرعی یونیورسٹی میں درس قرآن کی تقریب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں قرآت اور نعت کلب کے زیر اہتمام کیبنٹ کی حلف برداری اور درس قرآن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز حافظ محمد انعام نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا اور محمد محسن رضا سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ تقریب کے مہان خصوصی علامہ احمد سعید مدنی تھے ۔ تقریب منعقد کروانے کا بنیادی مقصد زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات کو قرآن پاک اور اسلام کی روح سے اگاہی فراہم کرنا تھا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علامہ احمد سعید مدنی نے بتایا کہ کس طرح قرآن پاک کے بتائے ہوئے طریقوں کو اپنا کر ہم معاشرے میں بہتری لا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم ہم سب پر فرض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم قرآن و سنت پر عمل کر کے اپنی زندگی گزاریں تو دنیا اور آخرت دونوں سنور جائینگے۔ امید کرتا ہوں کہ جن طلباء طالبات نے اپنے اپنے عہدوںکا حلف اٹھایا ہے وہ اپنا کام بخوبی سر انجام دینگے اور معاشرے میں منفرد مقام حاصل کرینگے ۔ انہوں نے تقریب میں شرکاء کو درس قرآن بھی دیا ۔ قرآت اور نعت کلب کے انچارج ڈاکٹر ندیم نے کیبنٹ سے حلف برداری لے کر طلباء و طالبات کو عہدوں پرفائز کر دیا ۔
تقریب کے اختتام پرمہمانوں اور طلباء و طالبات میں شیلڈز اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر قاری اللہ داد سعیدی ،ڈاکٹر مبشر مہدی ،ڈاکٹر عثمان جمشید، رائو ذولفقار ، رائو انتظار، رائو بلال سمیت فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں